آپریشن غضب لِلحق میں بڑی کامیابی: 331 افغان طالبان ہلاک، متعدد چوکیاں تباہ

news-banner

پاکستان - 28 فروری 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے مطابق پاک افغان سرحد پر جاری آپریشن غضب لِلحق کے دوران اب تک 331 افغان طالبان جنگجو ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دشمن کی 104 چیک پوسٹیں تباہ کیں اور 22 اہم چوکیوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔

 

 اس کے علاوہ 163 ٹینک اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں جبکہ افغانستان میں موجود 37 مختلف مقامات کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

 

حکام کے مطابق پاکستان کو درپیش دہشتگرد حملوں میں افغان سرزمین کے استعمال پر عالمی برادری کو بارہا آگاہ کیا جا چکا ہے۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ کارروائی کے دوران وطن کے دفاع میں 12 پاکستانی فوجی شہید جبکہ 27 زخمی ہوئے۔

 

یہ آپریشن افغان سرحد سے ہونے والے حملوں کے جواب میں شروع کیا گیا تھا اور حکام کے مطابق دہشتگرد نیٹ ورکس کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔