دنیا - 28 فروری 2026
ایران میں حکومت تبدیلی ناممکن، سپریم لیڈر محفوظ ہیں: عباس عراقچی کا دوٹوک مؤقف
دنیا - 28 فروری 2026
تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای مکمل طور پر محفوظ اور زندہ ہیں۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں نظام بدلنے کا منصوبہ عملی طور پر ناممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی کمانڈرز کی شہادت سے ریاستی نظام یا دفاعی صلاحیت متاثر نہیں ہوگی۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران خطے میں کشیدگی کم کرنے کا خواہاں ہے، تاہم کسی بھی مذاکرات سے پہلے حملوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنے جوہری حقوق، خصوصاً یورینیم افزودگی، سے دستبردار نہیں ہوگا البتہ پُرامن جوہری پروگرام کی ضمانت دینے والا نیا معاہدہ ممکن ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران کے پاس امریکی سرزمین کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود نہیں۔
دیکھیں

