دنیا - 28 فروری 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
دنیا - 28 فروری 2026
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے اور اس کے بعد خطے میں بڑھتی کشیدگی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات علاقائی امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔
انہوں نے سعودی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان ہر مشکل وقت میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا اور اس کی خودمختاری و علاقائی سلامتی کے تحفظ کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان موجودہ نازک صورتحال میں خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماہِ رمضان کی برکت سے خطے میں جلد امن اور استحکام قائم ہوگا۔
دیکھیں

