پاکستان نے افغانستان کے خلاف جنگ کی تردید کردی، شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان

news-banner

پاکستان - 28 فروری 2026

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان کے ترجمان مشرف زیدی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف کسی جنگ کا اعلان نہیں کیا بلکہ سرحد پار کارروائیاں صرف شدت پسند عناصر کے خلاف کی جا رہی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جنگ دو ریاستوں کے درمیان ہوتی ہے جبکہ پاکستان اپنے عوام اور سرزمین کو دہشتگردی سے محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔

 

مشرف زیدی کے مطابق افغانستان کی سرزمین پاکستان مخالف شدت پسند گروہوں کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور ان عناصر کو افغان طالبان کی عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اعتماد سازی کے بجائے پاکستان اپنی سلامتی یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی حکمت عملی اختیار کرے گا۔

 

 ان کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان کو دوحہ معاہدہ کی شرائط پر عمل کرنا ہوگا، جن کے تحت کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 

ترجمان وزیراعظم نے خبردار کیا کہ اگر افغان طالبان شدت پسندوں کے ٹھکانے ختم کرنے میں ناکام رہے تو پاکستان اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔