کاروبار - 01 مارچ 2026
پاکستان کے وزیراعظم نے روس کا دورہ منسوخ کر دیا، ہنگامی سکیورٹی اجلاس طلب
پاکستان - 01 مارچ 2026
اسلام آباد: خطے میں سکیورٹی صورتحال میں تیزی سے تبدیلی کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دو روزہ روس دورے کو منسوخ کر دیا اور ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق یہ دورہ 2 مارچ سے شروع ہونے والا تھا، لیکن خطے میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور انٹیلی جنس حکام شریک ہوں گے اور افغانستان، ایران اور دیگر پڑوسی ممالک کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں پاکستان کی پالیسی اور مستقبل کے لیے رہنما اصولوں پر بھی غور کیا جائے گا۔
یہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں منعقد ہوگا، اور وزیراعظم اجلاس کے آغاز سے کچھ دیر قبل پہنچیں گے۔
دیکھیں

