دنیا - 02 مارچ 2026
ایرانی فوج کا دعویٰ، جوابی حملوں میں 560 امریکی فوجی ہلاک
دنیا - 02 مارچ 2026
تہران: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے جوابی حملوں میں اب تک 560 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق کویت اور بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تین امریکی اور برطانوی آئل ٹینکرز پر بھی حملے کیے گئے جو خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر بھی بیلسٹک میزائل داغے گئے اور امریکی بحری بیڑے کو چار میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایس ابراہم لنکن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور ایرانی میزائل بحری بیڑے تک نہیں پہنچ سکے۔
امریکی حکام نے تین فوجیوں کی ہلاکت جبکہ پانچ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
سینٹ کام کے مطابق ایران میں ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا جا چکا ہے اور فضائی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
دیکھیں

