دنیا - 02 مارچ 2026
ایران میں مقیم پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا آغاز
پاکستان - 02 مارچ 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
ان کے مطابق سرحدی مقامات پر امیگریشن حکام 24 گھنٹے خدمات سرانجام دے رہے ہیں تاکہ واپسی کا عمل مؤثر اور منظم انداز میں مکمل کیا جا سکے۔
واپس آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اب تک 70 سے زائد پاکستانی شہری ایران سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
دوسری جانب خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث ایران سے 19 پاکستانی طالب علم تفتان پہنچ گئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام طلباء پاکستان ہاؤس تفتان میں محفوظ ہیں۔ یہ طلباء زاہدان میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تھے جن میں 12 طالبات بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق طلباء کو کوئٹہ منتقل کرنے کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔
دیکھیں

