ایران کا بحیرۂ روم میں اہم برطانوی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

news-banner

دنیا - 02 مارچ 2026

ایران نے قبرص میں قائم برطانیہ کے اہم فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کر دیا، جسے خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

قبرص حکام کے مطابق حملہ برطانیہ کے اسٹریٹجک فوجی اڈے اکروتیری کو نشانہ بنا کر کیا گیا، جہاں بغیر پائلٹ ڈرون استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں محدود نوعیت کا نقصان رپورٹ ہوا۔

 

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور برطانوی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار ہے۔

 

اکروتیری فوجی اڈہ مشرقی بحیرۂ روم میں برطانیہ کی اہم دفاعی تنصیبات میں شمار ہوتا ہے اور موجودہ علاقائی کشیدگی کے دوران اس حملے کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے۔