تازہ ترین - 02 مارچ 2026
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
کاروبار - 02 مارچ 2026
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) نے صارفین کے لیے ایل پی جی کی قیمتیں کم کر دی ہیں۔
ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 2 روپے 52 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 213 روپے 88 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے مارچ کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اس کمی کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 2,664 روپے ہو گئی ہے، جو فروری میں 2,667 روپے تھی۔
دیکھیں

