دنیا - 03 مارچ 2026
قطر اور سعودی عرب میں بم دھماکوں کی مبینہ منصوبہ بندی، موساد سے منسلک ایجنٹ گرفتار ہونے کا دعویٰ
دنیا - 03 مارچ 2026
امریکی سیاسی مبصر ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر اور سعودی عرب میں مبینہ بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے وابستہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اپنے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ٹکر کارلسن نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے فیصلوں کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور اس کے اثرات امریکہ اور اس کے عرب اتحادیوں تک پہنچ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اسرائیلی قیادت پر واضح کرنا چاہیے کہ پالیسی فیصلوں کا اختیار واشنگٹن کے پاس ہے۔
کارلسن کے مطابق ان کی تنقید کسی مذہبی بنیاد پر نہیں بلکہ سیاسی فیصلوں کے اثرات سے متعلق ہے جو عالمی صورتحال اور امریکی مستقبل کو متاثر کر سکتے ہیں۔
سابق فاکس نیوز میزبان نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کو اسرائیلی حکومت کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ وہ تمام فیصلوں کی واحد ذمہ دار نہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے کارلسن نے ماضی میں ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی مخالفت کی تھی اور اس حوالے سے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے متعدد ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
دیکھیں

