کاروبار - 03 مارچ 2026
عاصم اظہر نے دنیا میں بڑھتی کشیدگی کے حوالے سے پیغام جاری کیا
انٹرٹینمنٹ - 03 مارچ 2026
پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
انسٹاگرام پر انہوں نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران امید اور انسانیت کی اہمیت پر زور دیا۔
اپنے پیغام میں عاصم اظہر نے لکھا: “اللّٰہ کرے یہ سیارہ امن، انسانیت اور انصاف حاصل کرے اور اللّٰہ ہمیں ایسے لوگوں سے نوازے جو انصاف کے ساتھ کھڑے ہوں۔”
انہوں نے پیغام کا اختتام “الہٰی آمین” کے الفاظ کے ساتھ کیا۔
یہ امن اور امید کا پیغام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان میں افغان سرحد کے قریب صورتِ حال کشیدہ ہے، اور پڑوسی ملک ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملے کیے جا رہے ہیں۔
دیکھیں

