Business
پاکستان کی خلیجی ممالک کے لیے برآمدات رُک گئیں
پاکستان کی جانب سے خلیجی ممالک کے لیے برآمدات عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرمینلز نے خلیجی ممالک کے لیے ایکسپورٹ مال لینے سے انکار کر دیا ہے۔
ٹرمینل حکام نے بتایا کہ یہ اقدام ایکسپورٹرز کو ڈیمرج سے بچانے کے لیے کیا گیا۔
کلیئرنگ ایجنٹس نے بھی تصدیق کی کہ خلیجی ممالک کے لیے ہوائی راستے سے ایکسپورٹ بھی معطل کر دی گئی ہے۔