سندھ میں 2026 کا پہلا پولیو کیس رپورٹ، چار سالہ بچے میں تصدیق

news-banner

تازہ ترین - 05 مارچ 2026

رواں سال کا پہلا پولیو کیس ضلع سجاول، سندھ سے رپورٹ ہوا ہے۔ 

 

چار سالہ بچے میں 2026 کے پہلے وائلڈ پولیو کیس کی تصدیق بیلو یونین کونسل، سجاول ضلع سے کی گئی۔

 

این ای او سی کے مطابق یہ کیس پولیو سرویلنس نیٹ ورک کے ذریعے رپورٹ کیا گیا اور اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کی تصدیق بھی ہو چکی ہے۔

 

صحت کے حکام نے والدین اور مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو پولیو ویکسین کے ہر مرحلے پر لازمی طور پر ٹیکہ لگوائیں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔