کھیل - 05 مارچ 2026
ایران میں فوجی کارروائی میں مصنوعی ذہانت نے اہم کردار ادا کیا
تازہ ترین - 05 مارچ 2026
واشنگٹن: امریکا اور اسرائیل کی ایران میں جاری فوجی کارروائی میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلے 24 گھنٹوں میں ایک ہزار اہداف پر حملوں میں اے آئی نظام کی مدد لی گئی، اور امریکی فوج نے جنگ میں جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگی استعمال کی شرائط پر کمپنی اور امریکی حکومت کے درمیان سخت مذاکرات ہوئے، اور اے آئی ٹیکنالوجی عسکری فیصلوں میں کلیدی حیثیت اختیار کر گئی۔
ایران پر ممکنہ حملے سے پہلے اے آئی نے سیکڑوں اہداف کی نشاندہی کی۔
مصنوعی ذہانت نے ہفتوں کی جنگی منصوبہ بندی کو لمحوں میں بدل دیا، اور دہشت گردی کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں بھی اسے استعمال کیا گیا۔
وینزویلا کے صدر کو پکڑنے والے آپریشن میں بھی اے آئی نے اہم مدد فراہم کی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فوج اور متعلقہ کمپنی کے درمیان خودکار ہتھیاروں اور نگرانی کے اختیارات پر تنازع موجود ہے، لیکن متبادل نظام آنے تک امریکی فوج موجودہ اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتی رہے گی۔
امریکی کمانڈرز جنگی کارروائیوں میں اے آئی پر تیزی سے انحصار کر رہے ہیں۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ کسی کمپنی کے فیصلے سے فوجیوں کی جان خطرے میں نہیں پڑے گی۔
اے آئی اہداف کی نشاندہی مشینی رفتار سے کر سکتی ہے، اور نیٹو سمیت دیگر عالمی فوجیں بھی اسی طرز کے اے آئی نظام اپنا رہی ہیں۔
دیکھیں

