بھارت نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

news-banner

کھیل - 05 مارچ 2026

 آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

 

ممبئی کے وانکھیڈے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان Harry Brook نے ٹاس جیت کر Suryakumar Yadav کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

 

بھارت نے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے۔

 

بھارت کی جانب سے Sanju Samson نے 89 رنز بنائے، Shivam Dube نے 43، Ishan Kishan نے 39، Suryakumar Yadav نے 11 اور Abhishek Sharma نے 9 رنز اسکور کیے۔

 

میگا ایونٹ کا فائنل 8 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔

 

واضح رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، جس میں Finn Allen نے 33 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری بناتے ہوئے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔