کھیل - 06 مارچ 2026
امریکا ایران کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ، پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
دنیا - 06 مارچ 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا جاری کشیدگی میں ایران کے مقابلے میں زیادہ سنجیدہ ہے اور ایران کو سب سے پہلے ختم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ایرانی سفارتکاروں کو پناہ لینے کی بھی اپیل کی۔
واشنگٹن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی بحری طاقت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے اور اس کے میزائل اور ڈرون پروگرام کو ختم کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
ان کے مطابق فوجی آپریشن طے شدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور امریکا کے پاس ایران کے خلاف کارروائی کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا جلد ایسے اقدامات کرے گا جن سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم کیا جا سکے گا۔
اس سے قبل بھی ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی آئندہ قیادت کے تعین میں امریکا کردار ادا کر سکتا ہے، جیسا کہ وینزویلا کے معاملے میں کیا گیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نیا جانشین مقرر کرنے کی کوشش کرے گا تو یہ وقت ضائع کرنے کے مترادف ہوگا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای امریکا کے لیے قابل قبول نہیں ہوں گے اور امریکا کسی ایسے رہنما کو قبول نہیں کرے گا جو موجودہ پالیسیوں کو جاری رکھے۔
دیکھیں

