کھیل - 06 مارچ 2026
سعودی عرب کا اعلان: ایران کے خلاف فضائی حدود، سمندر یا سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے
دنیا - 06 مارچ 2026
سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فضائی حدود، بحری حدود اور سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔
اس اعلان کے بعد سعودی عرب میں تعینات ایران کے سفیر علی رضا عنایتی نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی، بحری اور زمینی حدود ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا جس پر ایران سعودی عرب کا شکر گزار ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں بھی کی تھیں۔
گزشتہ روز سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا تھا کہ بنیامین نیتن یاہو نے امریکا کے کئی دورے کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو جنگ کی حمایت پر قائل کرنے کی کوشش کی۔
شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ یہ دراصل نیتن یاہو کی جنگ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی پالیسیوں پر عمل کرنے کی آزادی حاصل ہو۔
دیکھیں

