کھیل - 06 مارچ 2026
برطانیہ کا جنگی جہاز دو ہفتوں میں قبرص پہنچ جائے گا: برطانوی سیکرٹری دفاع
دنیا - 06 مارچ 2026
برطانیہ کے سیکرٹری دفاع جان ہیلی نے کہا ہے کہ برطانوی بحریہ کا جنگی جہاز ایچ ایم ایس ڈریگن آئندہ دو ہفتوں کے اندر قبرص پہنچ جائے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قبرص میں پہلے ہی برطانیہ کے لڑاکا طیارے دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ تعداد میں موجود ہیں، جبکہ معمول کے فوجی اہلکاروں کے علاوہ مزید 400 دفاعی ماہرین بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات اس لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ برطانوی اہلکاروں، برطانوی فوجی اڈوں، قبرص اور خطے میں موجود اتحادیوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
جان ہیلی نے مزید کہا کہ فی الحال یہ واضح نہیں کہ ایران اس صورتحال پر کیا ردعمل دے گا، تاہم برطانیہ اپنے شہریوں، افواج اور اتحادیوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
دیکھیں

