پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں 15 فیصد اضافہ

news-banner

پاکستان - 06 مارچ 2026

 پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں میں 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اور کراچی سے یومیہ اوور فلائنگ کرنے والی پروازوں کی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوور فلائنگ میں اضافے سے پی آئی اے کو یومیہ تقریباً 8 لاکھ ڈالر کی آمدنی ہوئی ہے۔

 

موجودہ صورتحال سے قبل پاکستان کی فضائی حدود سے یومیہ 550 سے 600 پروازیں گزرتی تھیں۔

 

 اوور فلائنگ پروازوں میں اضافے سے روزانہ آمدنی میں تقریباً 1.5 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔