کاروبار - 09 مارچ 2026
ہر قیمت پر قومی خودمختاری کا دفاع کریں گے: مسعود پزشکیان
دنیا - 08 مارچ 2026
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی قومی خودمختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا اور امریکا و اسرائیل کے ایران کے خلاف عزائم جلد ہی ڈراؤنے خواب میں بدل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے پوری طاقت کے ساتھ کھڑا ہے اور کسی کو بھی ملک کی ایک انچ زمین پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ اگر کسی ہمسایہ ملک کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کی گئی تو تہران کو جواب دینے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی کارروائی دشمنی نہیں بلکہ دفاعی ردعمل ہوگی۔
مسعود پزشکیان نے امریکا اور اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ خطے کے ممالک کو ایک دوسرے کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا اور ملک کی سیاسی قیادت اور عوام دشمن کے خلاف متحد ہیں، ایران نہ دباؤ کے آگے جھکے گا اور نہ کسی حملے کے سامنے ہار مانے گا۔
دیکھیں

