کاروبار - 09 مارچ 2026
سائنسدانوں کا بلند ہوتی سطح سمندر سے متعلق ہوشربا انکشاف
تازہ ترین - 08 مارچ 2026
نیدرلینڈز کے محققین نے تازہ ترین تحقیق میں بتایا کہ دنیا بھر کے ساحلی علاقوں پر سطح سمندر میں اضافہ ہو رہا ہے اور اب یہ ایک فٹ تک پہنچ چکی ہے۔
تحقیق میں خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا اور انڈو پیسیفک کے ممالک میں رہنے والے کروڑوں لوگوں کی حفاظت پر خدشات ظاہر کیے گئے۔
ساحلی پٹی پر آبادیاں سطح سمندر کے 6.5 فٹ تک بڑھنے کے خطرات کا شکار ہیں، جس کا مطلب ہے کہ بلند ہوتی سطح سے نمٹنے کے لیے موجودہ منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہوگا۔
سطح سمندر کے بڑھنے سے صرف بنیادی ڈھانچے پر دباؤ یا جبری نقل مکانی کا خطرہ نہیں ہوتا بلکہ طوفانوں کی شدت میں اضافہ اور سیلاب کی صورتحال کو بھی خراب کرتا ہے، جو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث اب باقاعدگی سے متوقع ہے۔
دیکھیں

