نادیہ جمیل نے ’ویر زارا‘ نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 10 مارچ 2026

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بتایا کہ بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ویر زارا‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ ان کے بچے کی ابتدائی دیکھ بھال تھی۔

 

نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے کہا کہ فلم کی پیشکش تقریباً فائنل ہو چکی تھی، لیکن اس وقت ان کا بچہ صرف تین ماہ کا تھا اور وہ اسے چھوڑ کر فلم کے لیے نہیں جا سکتیں تھیں۔ 

 

اُنہوں نے کہا کہ ابتدائی مہینوں میں بچے کے ساتھ رہنا ان کے لیے سب سے اہم تھا۔

 

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ماں شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ جانے کی پیشکش کر رہی تھیں اور سسرال والوں کو بھی کوئی اعتراض نہیں تھا۔ 

 

باوجود اس کے کہ بہت سے لوگوں نے انہیں کہا کہ اتنی بڑی فلم کو چھوڑنا کیریئر کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے، نادیہ جمیل نے اپنے بچے کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی۔

 

یاد رہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ویر زارا‘ میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جبکہ پاکستانی وکیل سمیعہ صدیقی کا کردار اداکارہ رانی مکھرجی نے نبھایا تھا۔