تازہ ترین - 10 مارچ 2026
طلاق کے باوجود فریال گوہر اور جمال شاہ کو ایک ساتھ مدعو کرنے کی وجہ بتا دی گئی: ندا یاسر
انٹرٹینمنٹ - 10 مارچ 2026
پاکستانی شوبز کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے وضاحت کی کہ سینئر اداکار جمال شاہ اور فریال گوہر کو ایک ساتھ مدعو کرنے کا مقصد یہ دکھانا تھا کہ ختم شدہ رشتے میں بھی مہذب انداز میں بات چیت ممکن ہے۔
طلاق کے باوجود دونوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جس دوران کچھ لمحے ان کے لیے قدرے عجیب ضرور تھے، لیکن انہوں نے ہوشیاری سے موقع کو سنبھالا۔
پروگرام میں فریال اور جمال نے 30 سال بعد طلاق کی اصل وجہ بتاتے ہوئے اپنے گذشتہ رومانوی لمحات کا بھی ذکر کیا۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کی جانب تنقید کی، جس کے جواب میں ندا یاسر نے کہا کہ ان کی نیت بس یہی تھی کہ لوگوں کو دکھایا جائے کہ الزام تراشی یا نفرت کے بغیر بھی رشتے کو سمجھا جا سکتا ہے۔
ندا یاسر نے مزید کہا کہ پروگرام میں دونوں کو مدعو کرنے کی یہی واحد وجہ تھی، تاہم لوگوں نے اسے غلط انداز میں لیا۔
دیکھیں

