ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی افواہیں بے بنیاد قرار

news-banner

کاروبار - 11 مارچ 2026

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

 

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی قیمتیں ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو مقرر کی جاتی ہیں، اس لیے حالیہ دنوں میں قیمتوں میں اضافے سے متعلق گردش کرنے والی خبریں اور دعوے بے بنیاد ہیں۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام صرف اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری قیمتوں پر ہی ایل پی جی خریدیں۔ 

 

اگر کسی جگہ مقررہ قیمت سے زیادہ وصولی کی جائے تو فوری طور پر مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے۔

 

اوگرا کا کہنا ہے کہ ادارہ ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین اور فراہمی کے نظام میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔