دنیا - 12 مارچ 2026
اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار
تازہ ترین - 12 مارچ 2026
اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی جس سے درجہ حرارت میں کمی آئی اور موسم بہتر ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف مقامات پر کہیں کہیں بارش کا امکان موجود ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم اپر کوہستان کے علاقے میں کئی مقامات پر بند ہو گئی تھی۔
اسی دوران ضلع شانگلہ میں ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
دیکھیں

