کاشف ضمیر کے سنجے دت کو مہنگے تحائف دینے پر صارفین کی دلچسپ تبصرے

news-banner

انٹرٹینمنٹ - 12 مارچ 2026

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر بھارتی اداکار سنجے دت کو مہنگے تحائف دینے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

 

کاشف ضمیر نے انسٹاگرام پر دبئی میں سنجے دت سے ملاقات کی ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں وہ سنجے دت کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون 17 اور ان کی اہلیہ کے لیے مہنگے زیورات کا سیٹ دیتے نظر آ رہے ہیں۔ 

 

ملاقات کے دوران دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

 

ایک ویڈیو میں کاشف ضمیر سنجے دت سے گلے ملتے اور ان کے گال پر بوسہ دیتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ 

 

یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ "بابا زیورات چیک کر لیں، اصلی ہیں یا نقلی"، جبکہ ایک اور صارف نے ویڈیو کے کمنٹس میں ترک اداکار انگین آلتان کو ٹیگ کر دیا، جس کے ساتھ کاشف ضمیر پہلے بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں جب انہوں نے ترک اداکار کے ساتھ دھوکہ دہی کی تھی۔