دنیا - 15 مارچ 2026
مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا، نوٹیفکیشن جاری
کاروبار - 15 مارچ 2026
اسلام آباد: حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے ایک پیسہ فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کو برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
پٹرول پر فی لیٹر لیوی 105 روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر 55 روپے 24 پیسے برقرار رکھی جائے گی۔
وزارت توانائی کے مطابق حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رکھتے ہوئے 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، جو 14 مارچ سے 20 مارچ تک کے لیے ہوگی۔ پٹرول پر فی لیٹر سبسڈی 49 روپے 63 پیسے جبکہ ڈیزل پر 75 روپے 5 پیسے ہوگی۔
وزارت نے بتایا کہ یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کی مد میں ادا کی جائے گی، اور 23 ارب روپے کی ادائیگی اوگرا کے ذریعے کی جائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ کابینہ نے وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی ہے، جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اس فنڈ میں 27 ارب 10 کروڑ روپے منتقل کرنے کی منظوری دی۔
پرائس ڈیفرنشیل کی ادائیگی کے طریقہ کار میں او ایم سیز سے موصول ہونے والے بلوں کی تصدیق اور آڈٹ شامل ہوگا۔
دیکھیں

