دنیا - 15 مارچ 2026
پاک فوج کے کامیاب حملے، قندھار میں انتہائی اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل تباہ
پاکستان - 15 مارچ 2026
اسلام آباد: پاک افواج نے افغانستان میں کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں موجود ایک اہم ٹیکنیکل ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل کو تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب کی گئی جس میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے وابستہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کے دوران قندھار میں موجود ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور اسلحہ کے ذخائر کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ سٹوریج ٹنل افغان طالبان اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے استعمال کی جا رہی تھی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور اہداف کے مکمل حصول تک آپریشن کا سلسلہ برقرار رکھا جائے گا۔
دیکھیں

