فیلڈ مارشل سے علمائے فقہ جعفریہ کی ملاقات، قومی اتحاد اور معاشرتی ہم آہنگی پر زور

news-banner

پاکستان - 19 مارچ 2026

راولپنڈی: چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہل تشیع کے علمائے کرام سے ملاقات ہوئی، جس میں قومی سلامتی، اتحاد، برداشت اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں علما کے کردار پر زور دیا گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں فرقہ واریت، گمراہ کن معلومات اور بیرونی سازشوں کے مقابلے کی ضرورت پر بات ہوئی۔

 

 فیلڈ مارشل نے آپریشن غضب للحق کا حوالہ دیتے ہوئے افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مؤقف واضح کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ علما کرام قومی یکجہتی، برداشت اور اتحاد کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، انتہاپسندی کے خاتمے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

 

 علمائے کرام نے مذہب کے نام پر تشدد کی مذمت کی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔