انٹرٹینمنٹ - 20 مارچ 2026
امریکا کے ایران کے ساتھ جاری تنازع میں فوجی طیاروں کے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بلوم برگ
دنیا - 20 مارچ 2026
بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف جاری جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والے طیاروں میں 10 ریپر اسٹرائیک ڈرون شامل ہیں جبکہ مزید 6 امریکی جنگی جہاز شدید متاثر ہوئے ہیں، جو ان 16 تباہ شدہ طیاروں کے علاوہ ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ 3 امریکی طیارے کویت کی فضاؤں میں گرائے گئے، جن کے بارے میں دعویٰ ہے کہ وہ فرینڈلی فائر کا شکار ہوئے۔
ایک کے سی 135 ری فیولنگ طیارہ آپریشن کے دوران تباہ ہوا جس میں سوار تمام 6 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
اس کے علاوہ 5 مزید کے سی 135 ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے ایک ائیر بیس پر ایرانی میزائل حملے کا نشانہ بنے جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکا کے 9 ریپر ڈرون طیارے مار گرائے جن میں سے ایک کو اردن میں بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
دیکھیں

