انٹرٹینمنٹ - 20 مارچ 2026
عید کے موقع پر مسجد اقصیٰ میں پابندیاں، کشیدگی میں اضافہ
دنیا - 20 مارچ 2026
عید کے روز اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ میں سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے فلسطینیوں کو نماز ادا کرنے سے روک دیا۔
رپورٹس کے مطابق نمازیوں کو داخلے سے روکنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا، جبکہ حکام نے مسجد کمپاؤنڈ کو بند کر کے عبادات پر پابندیاں برقرار رکھیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا جس سے کئی افراد متاثر ہوئے، جبکہ بہت سے فلسطینیوں کو باہر نماز ادا کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
ماہرین کے مطابق مقدس مقام پر بڑھتی کشیدگی خطے میں مزید تصادم کا باعث بن سکتی ہے۔
دوسری جانب لبنان میں بھی عید کے روز اسرائیلی کارروائیاں جاری رہنے کی اطلاعات ہیں، جہاں صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دیکھیں

