جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں، افغان دعوے بے بنیاد قرار

news-banner

پاکستان - 20 مارچ 2026

پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے آپریشن غضب للحق کی عارضی معطلی کی خلاف ورزی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

 

وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی اور افغان فریق کے الزامات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

 

وزارت کا کہنا ہے کہ اس قسم کا پروپیگنڈا دہشت گرد کارروائیوں کا جواز پیدا کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے اور یہ ممکن ہے کہ یہ مہم افغان انتظامیہ کے اندرونی مخالفین کی جانب سے بھی چلائی جا رہی ہو۔

 

مزید کہا گیا کہ پاکستان پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کی صورت میں عارضی وقفہ ختم ہو جائے گا اور سرحد پار حملوں یا دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ یہ آپریشن عیدالفطر کے احترام اور برادر اسلامی ممالک کی درخواست پر عارضی طور پر روکا گیا تھا۔

 

 وزیر اطلاعات کے مطابق سعودی عرب، ترکیے اور قطر کی درخواست پر کارروائیاں 24 مارچ کی درمیانی رات تک معطل رہیں گی۔