انٹرٹینمنٹ - 20 مارچ 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان - 20 مارچ 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالفطر کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم نے صدر اور آذربائیجان کے عوام کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کی، جس کا صدر علیوف نے گرمجوشی سے جواب دیا۔
دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے آذربائیجان کے خلاف حملوں کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے مشکل وقت میں مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور مسائل کے حل کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں نے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا
دیکھیں

