کاسا 1000 منصوبے میں پاکستان کی بڑی کامیابی، 27 ملین ڈالر سے زائد بچت

news-banner

پاکستان - 20 مارچ 2026

پاکستان نے کاسا 1000 توانائی منصوبے میں اہم معاشی کامیابی حاصل کرتے ہوئے 27 ملین ڈالر سے زائد کی بچت کر لی۔

 

وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے مطابق سٹاک ہوم میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات کے دوران کنٹریکٹر کے تخمینہ شدہ اخراجات میں کمی کی گئی، جس کے نتیجے میں پاکستان کو نمایاں مالی فائدہ حاصل ہوا۔

 

بیان میں کہا گیا کہ مذاکرات کے دوران پاکستان کے مفادات کا مؤثر تحفظ کیا گیا۔

 

 اس سے قبل پاکستان کے لیے کیئر اینڈ کسٹڈی لاگت 32.9 ملین ڈالر تھی، جو اب کم ہو کر 9 ملین ڈالر رہ گئی ہے اور اسے تاجکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر برداشت کیا جائے گا۔

 

یہ پیش رفت منصوبے کے اخراجات میں کمی اور معاشی فوائد کے حصول کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔