نوروز امن، امید اور روشنی کا پیغام لے کر آئے گا: صدر آصف علی زرداری

news-banner

دنیا - 20 مارچ 2026

آصف علی زرداری نے نوروز کے موقع پر قوم اور خطے کے عوام کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تہوار بہار، تجدید اور روشنی کی فتح کی علامت ہے۔ 

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ثقافتی و مذہبی تنوع ہماری قومی طاقت ہے اور ہماری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو مشکل حالات میں نوروز منا رہے ہیں۔

 

صدر نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں بہار خوشیوں کے بجائے درد لے کر آئی ہے اور نوروز کے خطوں میں پھولوں پر ملبہ اور خون کے سائے چھائے ہوئے ہیں۔

 

 انہوں نے خاص طور پر کہا کہ افغانستان میں عوام کو نوروز منانے سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

 

آصف علی زرداری نے نوروز منانے والے افغان عوام کے لیے خصوصی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ نوروز اندھیروں کا خاتمہ کرے گا، جنگ کے بادل چھٹیں گے اور امن کی روشنی پھیلے گی۔