تازہ ترین - 24 مارچ 2026
کولمبیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 34 افراد ہلاک، 14 لاپتہ
دنیا - 24 مارچ 2026
بگوٹا: کولمبیا میں 125 افراد کو لے جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک جبکہ 14 تاحال لاپتہ ہیں۔
ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 77 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کولمبیا کے وزیر دفاع نے تصدیق کی کہ سی 130 طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوا۔
یہ واقعہ پوتو مائیو ریجن میں پیش آیا جہاں مقامی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
اس سے قبل کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ طیارے میں سوار 40 سے زائد افراد کی حالت فوری طور پر واضح نہیں تھی۔
کولمبین فضائیہ کے مطابق طیارے میں 114 مسافر اور 11 عملے کے ارکان سوار تھے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دیکھیں

