2025 میں پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ سموگ زدہ ملک قرار

news-banner

تازہ ترین - 24 مارچ 2026

لاہور: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے 2025 میں پاکستان کو دنیا کا سب سے زیادہ سموگ زدہ ملک قرار دے دیا۔

 

رپورٹ کے مطابق خطرناک چھوٹے ذرات کی محفوظ سطح 5 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تھی، لیکن 143 ممالک اور خطوں میں سے 130 ممالک نے اس پر عمل نہیں کیا۔ 

 

پاکستان میں خطرناک ذرات کی مقدار تقریباً 13 گنا زیادہ تھی۔

 

ڈبلیو ایچ او کے مطابق سب سے زیادہ آلودہ ممالک کی فہرست میں پاکستان پہلے نمبر پر رہا، بنگلادیش دوسرے اور تاجکستان تیسرے نمبر پر رہا۔

 

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کے 25 سب سے زیادہ آلودہ شہروں میں زیادہ تر بھارت، پاکستان اور چین میں واقع تھے، جبکہ گزشتہ رپورٹ میں دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بھارت کا لونی تھا۔