ایران: ٹرمپ مذاکرات کا شوشہ چھوڑ کر پٹرول کی قیمتیں کم اور جنگ میں وقفہ چاہتے ہیں

news-banner

دنیا - 24 مارچ 2026

تہران: ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا مقصد عالمی توانائی کی قیمتوں کو کم کرنا اور اپنے فوجی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے وقت حاصل کرنا ہے۔

 

وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ خطے کے بعض ممالک کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں اور مختلف تجاویز سامنے آئی ہیں، تاہم ان تمام تجاویز اور درخواستوں کا رخ واشنگٹن کی جانب ہونا چاہیے۔

 

 ایران نے موقف دوہرایا کہ وہ اس جنگ کو شروع کرنے والا فریق نہیں ہے۔

 

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں دوست ممالک کی طرف سے پیغامات موصول ہوئے ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ امریکا جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی درخواست کر رہا ہے، لیکن ایران نے اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔

 

یہ بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران مذاکرات کے سلسلے میں محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہے اور خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم رکھنا چاہتا ہے۔