تازہ ترین - 24 مارچ 2026
74 سالہ پاکستانی نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی
کھیل - 24 مارچ 2026
74 سالہ پاکستانی نسیم الدین نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں تیسرا عالمی ریکارڈ قائم کر کے ہیٹ ٹرک مکمل کر لی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے شاہ فیصل کالونی کراچی کے رہائشی معمر ویلڈر کے نئے ریکارڈ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
نسیم الدین نے ہاتھ میں انڈا پکڑ کر 38 ماربل ٹائلز توڑ ڈالیں، جبکہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ 30 ٹائلز کا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے نئے ریکارڈ کی تصدیق ای میل کے ذریعے موصول ہو گئی ہے اور اسے آفیشل ویب سائٹ پر بھی اپڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل نسیم الدین اپنے مکے سے 163 اخروٹ توڑنے اور ایک ہاتھ سے سیب کچلنے کا عالمی ریکارڈ بھی بنا چکے ہیں۔
ان کے خاندان کے دیگر افراد، جن میں پوتی، پوتا، بیٹا اور بہو شامل ہیں، بھی پاکستان کے لیے عالمی ریکارڈز قائم کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ نسیم الدین پاکستان کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم کے والد ہیں۔
نسیم الدین نے اپنا یہ ریکارڈ پاکستان آرمی کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی تمام محب وطن پاکستانیوں کے لیے ہے، اور انہیں فخر ہے کہ وہ 74 سال کی عمر میں بھی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔
دیکھیں

