دنیا - 24 مارچ 2026
پاکستان میں سونا بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر مہنگا ہوگیا
کاروبار - 24 مارچ 2026
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا بڑی کمی کے بعد دوبارہ مہنگا ہو گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 16,300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 64 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 13,975 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 858 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 163 ڈالرز اضافے کے ساتھ 4,413 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔
دیکھیں

