تازہ ترین - 24 مارچ 2026
قومی سطح پر تھریٹ انٹیلی جنس کے تبادلے اور انضمام کا نیا نظام قائم
تازہ ترین - 24 مارچ 2026
قومی سطح پر تھریٹ انٹیلی جنس کے انضمام اور تبادلے کا نیا نظام قائم کر دیا گیا ہے، جس میں نیشنل سرٹ کے مقامی طور پر چلنے والے سسٹم کو پی ٹی اے اور پاک فوج کے سائبر ڈویژن کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
اس اقدام سے سائبر خطرات کی بروقت نشاندہی ممکن ہو گئی ہے اور قومی سائبر سکیورٹی مزید مستحکم ہوئی ہے۔
دستاویزات کے مطابق، مقامی طور پر چلنے والا ایم آئی ایس پی سسٹم ملک کی سائبر خودمختاری کو مضبوط بناتا ہے، جبکہ مرکزی تھریٹ انٹیلی جنس کے ذریعے سائبر خطرات کی بروقت شناخت ممکن ہوئی ہے۔
اس نظام کے ذریعے بیرونی انٹیلی جنس پر انحصار کم ہوگا اور جدید خطرات کے خلاف ریاست کی تیاری میں بہتری آئے گی۔
اہم قومی، سرکاری اور ٹیلی کام نظاموں کے نشانہ بننے کے خطرات سے بروقت آگاہی حاصل ہوگی اور ریئل ٹائم میں خطرات کی نشاندہی اور ردعمل سے سائبر حملوں کے پھیلاؤ کو محدود کیا جا سکے گا۔
مزید برآں، تھریٹ انٹیلی جنس شیئرنگ سسٹم اداروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری قائم کرے گا، جس سے مشترکہ انٹیلی جنس کے ذریعے تھریٹ ہنٹنگ اور پیشگی خطرات کی روک تھام ممکن ہوگی۔
دیکھیں

