نیتن یاہو کی جنگ کا خمیازہ 8 ارب لوگ بھگت رہے ہیں، ترک صدر اردوان کا انتباہ

news-banner

دنیا - 25 مارچ 2026

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر نیتن یاہو کی جنگ کا خمیازہ پوری دنیا کے 8 ارب لوگ بھگت رہے ہیں۔

 

صدر اردوان نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کو امن مذاکرات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوششیں روکی جائیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے حملوں کو فوری طور پر روکا جائے۔

 

 یہ جنگ اسرائیل کی ہے لیکن اس کی قیمت پوری دنیا بھگت رہی ہے، اور ہم نہیں چاہتے کہ یہ جنگ خطے کے ممالک کو تھکا دے۔