تازہ ترین - 25 مارچ 2026
ترجمان پاسداران انقلاب نے ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے مسترد کر دیئے
دنیا - 25 مارچ 2026
تہران: پاسداران انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے سختی سے مسترد کر دیے۔
ذوالفقاری نے کہا کہ کیا آپ کے اندرونی اختلافات اس حد تک پہنچ گئے ہیں کہ آپ خود سے ہی مذاکرات کر رہے ہیں؟ ٹرمپ اپنی ناکامی کو معاہدہ نہ کہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی مرضی کے بغیر تیل کی پرانی قیمتیں واپس نہیں آئیں گی اور نہ ہی پرانا نظام بحال ہوگا۔
ابراہیم ذوالفقاری نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف کارروائی کا تصور ختم ہونا چاہیے اور ہماری پہلی اور آخری بات یہی ہے کہ ہم آپ کے ساتھ نہیں چل سکتے۔
یہ بات اس کے بعد سامنے آئی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے پر رضا مند ہے اور نئی قیادت سمجھداری سے مذاکرات کر رہی ہے، جبکہ ایران نے تیل اور گیس کے حوالے سے بڑا تحفہ دیا۔
دیکھیں

