پینٹاگون مشرقِ وسطیٰ میں 3 ہزار فوجی تعینات کرنے کی تیاری کر رہا ہے

news-banner

دنیا - 25 مارچ 2026

واشنگٹن: امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے مشرقِ وسطیٰ میں 3 ہزار فوجی بھیجنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق، 82ویں ایئر بورن کمبیٹ بریگیڈ ایک ایمرجنسی رسپانس فورس ہے جسے ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ کسی بھی علاقے میں تعینات کیا جا سکتا ہے۔

 

ایک امریکی اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا کہ 82ویں ایئر بورن ڈویژن کے 3 بٹالینز، جن میں تقریباً 3,000 فوجی شامل ہیں، مشرقِ وسطیٰ میں تعینات کیے جانے کی توقع ہے۔

 

اہلکار نے کہا کہ اگرچہ ان دستوں کی تعیناتی کی تیاری مکمل ہے، تاہم ابھی تک کوئی باضابطہ حکم جاری نہیں ہوا۔ 

 

انہوں نے مزید بتایا کہ 82ویں ایئر بورن ڈویژن کو یہ صلاحیت حاصل ہے کہ وہ حکم ملنے کے صرف 18 گھنٹوں کے اندر دنیا کے کسی بھی خطے میں پہنچ سکتی ہے۔