تازہ ترین - 25 مارچ 2026
کراچی: سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد لڑکی اغوا، ملزم گرفتار اور لڑکی بازیاب
پاکستان - 25 مارچ 2026
کراچی: سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد ایک لڑکی اغوا ہوگئی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ مصباح کو بازیاب کرا لیا اور ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شعیب، جو ایک بنگلے پر ڈرائیور ہے، نے سوشل میڈیا پر مصباح سے دوستی کی اور گاڑیوں و بنگلے کی تصاویر بھیج کر خود کو بزنس مین ظاہر کیا۔
تفتیش کے مطابق مصباح 20 مارچ کو بلدیہ کے علاقے سے لاپتہ ہوئی تھی۔
ملزم نے مغویہ کو دھوکے سے ساتھ لے جا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کا مقدمہ تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔
ابتدائی طبی معائنے سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دیکھیں

