تازہ ترین - 25 مارچ 2026
پاکستان کا مطالبہ: اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے فوری بند کیے جائیں
دنیا - 25 مارچ 2026
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیلی آباد کاروں کے فلسطینیوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تشدد فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔
عاصم افتخار نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں آباد کاری کی تمام سرگرمیاں فوری بند کرے۔
انہوں نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کا حوالہ دیتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت بحرین، ڈنمارک، فرانس، یونان، لٹویا، صومالیہ اور برطانیہ نے اسرائیلی اقدام کی مخالفت کی، اور ایسے اقدامات دیرپا امن کے حصول کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
دیکھیں

