پاکستان - 26 مارچ 2026
امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں، اسحاق ڈار
پاکستان - 26 مارچ 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات پاکستان کے ذریعے پیغامات کی صورت میں جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ 15 نکات شیئر کیے ہیں جن پر غور کیا جا رہا ہے، اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے ہر ممکن سفارتی کوششیں کر رہا ہے، جبکہ ترکی اور مصر سمیت دیگر برادر ممالک بھی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں امریکی اور ایرانی وزرائے خارجہ کو بھی ٹیگ کیا۔
دیکھیں

