تازہ ترین - 26 مارچ 2026
لاہور: عیدالفطر کے دوران فالج کے حملوں میں مبتلا 4 افراد کی جانیں بچا لی گئیں
تازہ ترین - 26 مارچ 2026
لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں اس وقت 14 اسٹروک مینجمنٹ سینٹر فعال ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں جدید اسٹروک مینجمنٹ سینٹرز کے قیام پر کام جاری ہے تاکہ فالج کے مریضوں کو فوری اور معیاری طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔
اسٹروک مینجمنٹ پروگرام کے ترجمان کے مطابق عیدالفطر کے دوران لاہور میں خاتون سمیت 4 افراد فالج کے حملے کا شکار ہوئے، تاہم بروقت طبی امداد کے باعث ان کی جانیں بچا لی گئیں۔
ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ مریضوں کو فوری طور پر ایمرجنسی اسٹروک مینجمنٹ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں بروقت علاج فراہم کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مریضوں کی فوری اسپتال آمد علاج کے مؤثر نتائج اور جان بچانے میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔
دیکھیں

