تازہ ترین - 26 مارچ 2026
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فائیو جی نیلامی جلد شروع ہوگی
تازہ ترین - 26 مارچ 2026
فائیو جی طیف کے پہلے مرحلے کی کامیابی کے بعد اگلا عمل آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں آزاد کشمیر میں فائیو جی سروس کا تجربہ کیا جائے گا، جس کے بعد دیگر علاقوں میں بھی اسے فعال کیا جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ چھ ماہ کے دوران آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں فائیو جی کے طیف کا عمل مکمل ہو جائے گا، اور وزارت اطلاعات و ٹیلی کام ایک سے دو ہفتوں میں پالیسی ہدایات جاری کرے گی۔
اس عمل میں ملک کی بڑی موبائل کمپنیاں زونگ، جاز اور یو فون حصہ لیں گی، جبکہ فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ بینڈز سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق پالیسی ہدایات جاری ہونے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی مشیر یا ماہرین کی خدمات حاصل کرے گی تاکہ عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے، اور آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں طیف کا عمل زیادہ طویل نہیں ہوگا۔
دیکھیں

