کراچی میں ایل پی جی مہنگی، فی کلو قیمت 380 روپے تک پہنچ گئی

news-banner

کاروبار - 26 مارچ 2026

کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی کلو قیمت 350 سے بڑھ کر 380 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

ایل پی جی کمیٹی کے کنوینر علی حیدر کے مطابق قیمتوں میں اضافے میں مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈسٹری بیوٹرز بھی شامل ہیں، اور 130 روپے فی کلو اضافہ صرف دکانداروں کی جانب سے نہیں کیا گیا۔

 

دوسری جانب ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ ادارے کو قیمتوں میں اضافے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ 

 

اگر دکاندار سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کر رہے ہیں تو اس کے خلاف کارروائی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

 

ترجمان نے مزید بتایا کہ پورٹ قاسم پر موجود ایل پی جی جہاز سے 35 لاکھ کلو گیس کی سپلائی میں تاخیر کا اوگرا سے کوئی تعلق نہیں۔